بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / نومسلم کینیڈین بلاگر روزی گیبرئیل نے’’پاکستانی‘‘ہمسفر کا انتخاب کر لیا

نومسلم کینیڈین بلاگر روزی گیبرئیل نے’’پاکستانی‘‘ہمسفر کا انتخاب کر لیا

پاکستان میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد گزشتہ برس دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل پاکستانی سیاح عدیل عامر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر روزی گیبرئیل کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی گئی۔ کینیڈین بلاگر نے اپنی شادی کے اعلان سے متعلق ایک طویل پوسٹ لکھی۔

روزی گیبرئیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں شادی شدہ ہوں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور اس ملک، یہاں کے عوام اور ایک خاص فرد کے ساتھ محبت میں مبتلا ہو جاؤں گی، میں نے پوری زندگی اپنے جیون ساتھی اور بہترین دوست کی تلاش کی۔
کینیڈین بلاگر اور موٹر سائیکلسٹ اپنی پوسٹ میں آگے چل کر لکھتی ہیں، پاکستان آنے سے پہلے میں نے کسی کو ڈھونڈنے کی ضرورت ختم کر دی تھی، میں نے خدا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا کہ اگر مجھے اپنی باقی زندگی بغیر کسی شخص کی ضرورت کے صرف اُسی کے لیے گزارنی ہے اور اپنے آپ سے پیار کرنا ہے تو "مجھے مکمل کر دیں” ، اور یہ اب ہو گیا ہے۔

اور جب آپ جھک جاتے ہو تو یہ ایک حیرت انگیز بات ہے اور جب آپ یہ کرلیتے تو آپ کو 10 گنا اور زیادہ نوازاجاتا ہے، خدا کہتا ہے کہ اپنی ضرورتوں کے لیے اپنی خواہشوں کو ترک کرو، اس لیے کہ میرے پاس تمہارے لیے جو کچھ بھی ہے وہ ان (خواہشات) سے بہت زیادہ ہے۔
مجھے ناصرف اپنا ساتھی ملا بلکہ ایک بہترین دوست بھی مل گیا، یہ وہ شخص ہے جس کو میں بے حد پسند کرتی ہوں اور بےتحاشہ محبت کرتی ہوں۔
بلاگر نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا شخص جس کو میں ہر ایک بات کسی بھی جھجھک کے بغیر بتا سکتی ہوں، جو مجھے چیلنج کرتا ہے اور جو مجھے روزانہ بہتر انسان بننے کی طرف راغب کرتا ہے، وہ جو مجھ سے غیر مشروط محبت کرتا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*