بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / نابینا والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت کا بیڑہ 8 سالہ رکشہ ڈرائیور

نابینا والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت کا بیڑہ 8 سالہ رکشہ ڈرائیور

ذمہ داریوں کا بوجھ چھوٹی سی عمر میں بھی انسان کو بڑا بنا دیتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک 8 سالہ بچہ ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹے سے بچے کو مسافروں کو بٹھائے الیکٹرک رکشہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ راجا گوپال ریڈی اپنے نابینا والدین اور 2 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کے لیے رکشہ چلا رہے ہیں تاکہ وہ اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل راجا گوپال کی ویڈیو بھارت کے ایک گاؤں تروپاٹی کے نزدیک ایک مقام پر بنائی گئی ہے جس میں وہ مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر پہنچانے کے لیے رواں دواں ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ راجا گوپال 5 افراد پر مشتمل خاندان کی کفالت کے لیے چاول اور دالیں بھی فروخت کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک طرف جہاں راجا گوپال کو چھوٹی سی عمر میں خاندان کی کفالت کے لیے منفرد مثال قائم کرنے پر سراہا جارہا ہے وہیں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد یہ سوال کرتی بھی نظر آرہی ہے کہ راجا گوپال ریڈی کو اتنی کم عمر میں رکشہ چلانے کی اجازت کس نے دی؟

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*