بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / میڈیکل کا طالب علم تجربے کیلئے دوست کی لاش دیکھ کر کلاس سے بھاگ نکلا

میڈیکل کا طالب علم تجربے کیلئے دوست کی لاش دیکھ کر کلاس سے بھاگ نکلا

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والا میڈیکل کا طالب علم کلاس میں تجربے کے دوران اپنے دوست کی لاش میز پر رکھی دیکھ کر فرار ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق طالب علم ایگبی فلیڈ انسانی جسم کے اعضا کے معائنے کی کلاس کے دوران میز پر رکھی لاش کو دیکھتے ہی روتے ہوئے کلاس سے بھاگ نکلا۔

طالب علم کے کلاس سے روتے ہوئے بھاگنے کی وجہ وہ لاش تھی جسے اس نے اپنے سامنے میز پر پایا۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل کے طالب علم نے چند سال پرانے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نائیجیریا کی کیلابر یونیورسٹی میں ساتھی طالب علموں کے ساتھ انسانی جسم کے معائنے کی کلاس جاری تھی، میز پر طالب علموں کو تین لاشیں دی گئی تھیں لیکن اگلے چند ہی منٹوں میں وہ ایک لاش کو دیکھ کر چیخنے لگا اور کلاس سے روتے ہوئے بھاگ گیا۔

طالب علم کے مطابق ایسا اس لیے ہوا کیونکہ وہ اور ان کے ساتھی جس لاش کی چیر پھاڑ کرنے جارہے تھے وہ ان کے گہرے دوست کی تھی اور اس کے مرحوم دوست کے سینے پر گولیوں کے نشانات تھے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*