
جمعیت علمائے اسلام کے رہنمامولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی 10 چھوٹی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس 27 اگست کو فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرہوگا،مولانا فضل الرحمان نے دو بڑی جماعتوں ن لیگ اور پی پی پی کو اجلاس سے آﺅٹ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی ، نیشنل پارٹی اوراے این پی کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ،اس کے علاوہ پختونخواملی عوامی پارٹی ،جے یوپی،قومی وطن پارٹی،جمعیت اہلحدیث،حکومت سے الگ ہونے والی جماعت بی این پی مینگل ،بی این پی عوامی کے میراصراراللہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اپوزیشن کی 10 چھوٹی جماعتوں کے اجلاس میں آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سمیت ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔