بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / مسلم نسل کشی کیخلاف خط پرسابق بھارتی آرمی چیفس کیجانب سے دستخط سے انکار کا انکشاف

مسلم نسل کشی کیخلاف خط پرسابق بھارتی آرمی چیفس کیجانب سے دستخط سے انکار کا انکشاف

بھارتی نیوی کے سابق سربراہ ایڈمرل ارون پرکاش نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف صدر اور وزیر اعظم کو لکھے گئے مذمتی خط پر بھارتی فوج کے تمام سابق آرمی چیفس نے دستخظ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

چند روز قبل بھارت کے اعلیٰ عسکری حکام نے مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف صدر اور وزیر اعظم کو خط لکھا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملک میں امن اور ہم آہنگی کی کوئی بھی خلاف ورزی دشمن بیرونی قوتوں کو حوصلہ دے گی۔

خط میں 17 دسمبر کو ہریدوار میں تین روزہ مذہبی کانفرنس کے دوران ہندوستان کے مسلمانوں کو قتل کرنے کے بار بار مطالبات پر شدید خوف اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

اب بھارتی نیوی کے سابق چیف ایڈمرل ارون پرکاش نے انٹرویو میں انکشاف کیا ہےکہ مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف لکھے گئے خط پر بھارتی فوج کے تمام سابق سربراہان نے دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

خیال رہے کہ خط لکھنے والوں میں بھارتی نیوی کے 4 اور ایک فضائیہ کے سابق سربراہ شامل تھے جبکہ مذمتی خط پر بھارتی بیوروکریٹس اور نمایاں شخصیات سمیت 100 مزید افراد نے دستخط کیے جبکہ خط میں سکھ، عیسائی، دلتوں سمیت دوسری اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی کی بھی مذمت کی گئی تھی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*