بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں اور تنسیخِ نکاح، 11 کروڑ روپے سے زائد حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کردیا۔

https://www.instagram.com/tv/CdRGfQXoGEp/?utm_source=ig_web_copy_link

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔

دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ ‏شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے۔

‏‎‏عدالت نے عامرلیاقت حسین کو 7جون کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حق مہر کے 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات کی ادائیگی کا حکم دے۔

دانیہ شاہ کا الزام ہے کہ عامر لیاقت چھوٹے سے کمرے میں رکھتے تھے، تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کر دیے ہیں۔

دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت حسین مجھے اور والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

دوسری جانب عامر لیاقت نے نشہ کرکے بیوی پر تشدد کے الزام کی تردید کی ہے ۔

خیال رہے کہ 10 فروری 2022 کو عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اس سے قبل عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے بھی عامر لیاقت پر الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*