بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / صارم اختر کی تصویر دنیا کے پہلے میم میوزیم کا حصہ بن گئی

صارم اختر کی تصویر دنیا کے پہلے میم میوزیم کا حصہ بن گئی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارم اختر کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی تاثرات سے بھرپور تصویر اب ہانگ کانگ کے میوزیم کا حصہ بن گئی ہے۔

صارم اختر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یوٹیوب پر موجود ویڈیو کا لنک شیئر کیا اور بتایا کہ آپ مجھے اس ویڈیو میں 0.37 سیکنڈ پر دیکھ سکتے ہیں۔

ان کی یہ وائرل تصویر مایوس کن مداح کے نام سے آویزاں کی گئی جس پر ان کا نام بھی درج ہے۔

ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد صارم کو مبارکباد پیش کررہی ہے جب کہ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ کی اس تصویر کے بغیر میم کی دنیا ادھوری ہے۔

خیال رہے کہ صارم اختر کی یہ یادگار تصویر 2019 میں کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونیوالے میچ کے دوران اس وقت لی گئی تھی جب قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز آصف علی نے وہاب ریاض کی بال پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*