بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / شیخ زاید اسپتال لاہور سے17 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا

شیخ زاید اسپتال لاہور سے17 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا

لاہورکے شیخ زاید اسپتال سے علاج کے لیے آنے والی لڑکی لاپتہ ہوگئی۔

17سالہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی شیخ زاید اسپتال سے جلد کا علاج کرا رہی تھی، بیٹی کا نکاح ہوچکا ہے۔

والد کے مطابق وہ بیٹی کو چیک کرانےکے لیے اسپتال لایا تھا، بیٹی ڈاکٹرکو دکھانےکے لے چلی گئی اور وہ باہر بیٹھا انتظار کرتا رہا،کافی دیر انتظار کے باوجود بیٹی نہ آئی تو اس نے ڈھونڈنا شروع کیا مگر بیٹی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی اور مبینہ اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کےموبائل فون کا کال ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے تفتیش آگے برھائی جائےگی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*