بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / شہزادی ڈیانا کے مجسمے نے شہزادہ ولیم اور ہیری کو اکھٹا کردیا

شہزادی ڈیانا کے مجسمے نے شہزادہ ولیم اور ہیری کو اکھٹا کردیا

لندن: پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سال گرہ کے موقع پر برطانوی شاہی محل کینسِنگٹن میں شہزادی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں دو ناراض بھائی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری اکھٹےآئے ۔

برطانوی کینسِنگٹن پیلس میں شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی تقریب رونمائی شہزادہ ولیم اور ہیری نے کی جب کہ مجسمہ محل میں شہزادی ڈیانا کے پسندیدہ مقام سنکن گارڈن میں نصب کیاگیا۔

اس موقع پر دونوں شہزادوں کا کہنا تھا کہ ہر روز ہماری یہی خواہش ہوتی ہےکہ کاش والدہ اب بھی ہمارےساتھ ہوتیں، ہمیں والدہ کا پیار، طاقت اور کردار یاد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے مجسمہ والدہ کی زندگی ،میراث کی علامت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری شاہی ذمہ داریاں چھوڑ چکے ہیں اورا ہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔

یاد رہےکہ31 اگست 1997 میں لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک کار حادثے میں انتقال کرگئیں  تھیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*