بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / شمالی کوریا کی فوجی پریڈ میں ہتھیاروں کے بجائے پی پی ای، گیس ماسک کی تشہیر

شمالی کوریا کی فوجی پریڈ میں ہتھیاروں کے بجائے پی پی ای، گیس ماسک کی تشہیر

شمالی کوریا نے ملک کی 73ویں سالگرہ پر ایک انوکھی پریڈ کا انعقاد کیا جس میں بڑے بڑے ہتھیاروں اور میزائل کے بجائے کورونا کی وبا کے دوران استعمال ہونے والے حفاظتی لباس اور گیس ماسک کی تشہیر کی گئی

۔شمالی کوریا نے ریاست کے قیام کی 73ویں سالگرہ پر ایک انوکھی پریڈ کا انعقاد کیا جس میں بڑے بڑے ہتھیاروں اور میزائل کے بجائے کورونا کی وبا کے دوران استعمال ہونے والے حفاظتی لباس اور گیس ماسک کی تشہیر کی گئی

سرکاری میڈیا نے جمعرات کو پریڈ میں فائر برگیڈ کی گاڑیوں، ٹریکٹر اور آتش بازی کی تصاویر جاری کیں

ملک کے رہنما کِم جانگ اُن، جو بظاہر پہلے سے دبلے لگ رہے تھے، لوگوں میں گھل مل گئے تاہم مجمعے میں کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا

سرکاری میڈیا کے مطابق رات کے وقت ہونے والی پریڈ میں مارچ کرتے سپاہی بھی دکھائی دیتے ہیں

پریڈ کے ایک حصے میں ایسے سپاہی بھی نمودار ہوئے جنھوں نے نارنجی رنگ کا حفاظتی لباس یا پی پی ای اور گیس ماسک پہن رکھے تھے جو شاید شمالی کوریا کی سپیشل فورس تھی جسے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنایا گیا

عام طور پر شمالی کوریا کی فوجی پریڈ ملک پر لگنے والی عالمی پابندیوں کے جواب کے طور پر دیکھی جاتی ہیں اور ان میں عموماً فوجی ساز و سامان اور میزائلوں کی نمائش کی جاتی ہے

عموماً یہ پریڈز مشکل وقت میں داخلی سطح پر حمایت حاصل کرنے اور عوام کے حوصلے بلند کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں

یہ گذشتہ 12 ماہ میں پیانگ یانگ میں منعقد ہونے والی تیسری پریڈ ہے

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*