بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / سکھر میں ریل کی پٹری سمیت دیگر سامان کباڑی کی دکان پر فروخت ہوتے پکڑا گیا
There are more delays between Romford and Liverpool Street due to a track default at Ilford. Picture: PA/Stefan Rousseau

سکھر میں ریل کی پٹری سمیت دیگر سامان کباڑی کی دکان پر فروخت ہوتے پکڑا گیا

روہڑی ریلوے پولیس نے سکھر میں ایک کباڑی کی دکان پر چھاپہ مار کر ریل کی پٹریاں اور ریلوے کا دیگر چوری شدہ قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

ریلوے تھانہ روہڑی کے ایس ایچ او الطاف حسین کے مطابق ایک مقدمےکی تفتیش جاری تھی کہ ریلوے پولیس افسر امیر علی شاہ کو ملنے والی اطلاع پر روہڑی بائے پاس کے قریب کباڑ کی دکان پر چھاپہ مارا گیا۔

ایس ایچ او الطاف حسین کے مطابق چھاپےکے وقت وہاں ایک ٹرک میں لوہےکا سامان لوڈ ہو رہا تھا، جس میں ریلوے کا سامان بھی شامل تھا۔

موقع پر موجود ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، تلاشی کے دوران ٹرک سے ریلوے لائن کے مختلف سائز کے 22 ٹکڑے، 120 ٹی بلٹ، 40 پِن، 74 لوہے کی کیل، 28 چابی، 7 پلیٹ جوڑ، 5 پلیٹ کِٹ، 27 انکر پلیٹ، 6 فش پلیٹ، 5 ٹی بار ، 11 بیئرنگ پلیٹ، 3 انکر ڈبل، 1 اسٹیل سلیپر، 1 سی ایس ٹی سلیپر، 3 اسکرو پن کپلین، 9 بریکٹ، 2 فلوٹنگ لیور، 50 بریک شو 40 بریک بلاک اور دیگر ریلوے مٹیریل برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ریلوے کا یہ سامان نامعلوم مقام سے چوری کر کے فروخت کیا گیا تھا، ایک ملزم گرفتار ہے جب کہ دو ملزمان ٹرک ڈرائیور عبد الرحمان اور دکاندار عابد حسین قریشی فرار ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*