بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / سومی چوہان کا اہلیہ پر منفی کمنٹ کرنیوالے صارف کو جواب

سومی چوہان کا اہلیہ پر منفی کمنٹ کرنیوالے صارف کو جواب

اداکارہ صنم چوہدری پر نامناسب کمنٹ کرنے پر ان کے شوہر معروف گلوکار اور موسیقار سومی چوہان نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس پر متعدد مداحوں نے ان کی تعریف کی لیکن کچھ صارفین ٹرولنگ سے بعض نہ آئے اور اداکارہ کے لینسز کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

کسی نے اداکارہ کو ہارر فلم میں آنے کا مشورہ دیا تو کسی نے کہا کہ یہ لینس ان پر نہیں جچ رہے۔

وہیں ایک فرحان نامی اکاؤنٹ نے صنم کی تصاویر پر تبصرہ کیا اور کہا کہ چڑیل کی طرح دِکھائی دے رہی ہیں، صارف کے اس نامناسب کمنٹ نے سومی چوہان کو سیخ پا کردیا۔

انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تو چڑیل، تم نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے ماہرہ خان کی تصویر اپنی پروفائل پر لگائی ہوئی ہے۔

صنم نے سومی کی جانب سے دفاع کرنے پر کہا کہ اس بات نے مجھے کافی ہنسایا، میں اپنے شوہر سے بے حد محبت کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب صنم چوہدری کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی کئی افراد اداکارہ کیلئے نامناسب تبصرے کرچکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*