بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سنگل ڈے پر چینی کمپنی علی بابا کا نیا ریکارڈ قائم، 13 گھنٹے میں 18 کھرب روپے کمائے

سنگل ڈے پر چینی کمپنی علی بابا کا نیا ریکارڈ قائم، 13 گھنٹے میں 18 کھرب روپے کمائے

بیجنگ: چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 13 گھنٹوں کے دوران 18 ارب ڈالر (پاکستانی 18 کھرب سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں کے اندر 18 کھرب ڈالر کمائے تھے، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگل میل 13 گھنٹوں میں عبور کیا۔

خیال رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔

یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا کی مہربانی سے یہ دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔

مگر 2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروبای موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیاءسستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔

چین کی آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنی ’علی بابا‘ نے سنگل ڈے کے موقع پر رعایتی سیل پر 13 گھنٹوں میں ریکارڈ کمائی کا نیا سنگل میل عبور کیا۔

علی بابا نے اس بار سنگل ڈے کے موقع پر نہ صرف ریکارڈ بزنس کیا، بلکہ اس نے کئی منفرد ریکارڈ بھی بنائے۔

علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر صارفین کو بزنس کی تفصیلات سے باخبر رکھنے کے لیے آن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا، جب کہ اس نے تمام تفصیلات اپنے فیس بک پیج پر بھی شیئر کیں۔

علی بابا نے رواں برس ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے صرف اور صرف 13 گھنٹوں میں 18 ارب ڈالر (پاکستانی 18 کھرب سے زائد) کی کمائی کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف اور صرف 2 منٹ کے اندر ایک ارب ڈالر (پاکستانی ایک کھرب سے زائد) کی کمائی کی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*