جنوبی امریکا کے ملک چلی میں واقع سفاری پارک میں کام کرنیوالی خاتون چیتے کے حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ غفلت کے باعث پیش آیا، خاتون کو اس بات کا اندازہ نہیں ہوا کہ صفائی کے دوران چیتے کا پنجرا کھلا ہوا ہے، اس دوران چیتے نے خاتون پر اچانک حملہ کیا۔
حکام کے مطابق چیتے نے خاتون کی گردن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
حکام کا بتانا ہےکہ خاتون سفاری پارک کے عملے میں شامل تھیں جو صفائی ستھرائی چیتوں، شیروں وغیرہ کی دیکھ بھال کا کام کرتی تھیں۔