بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / سری لنکا میں 510 کلوگرام نیلم کا پتھر دریافت

سری لنکا میں 510 کلوگرام نیلم کا پتھر دریافت

سری لنکا کے شہر رتناپورا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران مزدوروں کو انمول پتھر نیلم ملا ہے۔

ایک شخص کے گھر کے پچھلے حصے میں کنویں کی کھدائی کے دوران ملنے والے اس انمول پتھر کو ‘سیرنڈپٹی نیلم’ کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کا وزن 510 کلو گرام ہے جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

ان کے مالک کا کہنا تھا کہ کنویں کی کھدائی کے دوران مزدور نے انہیں قیمتی پتھروں کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے حکام کو آگاہ کیا۔

واضح رہے سری لنکا کا شہر رتنا پورا کا مطلب جواہرات کا شہر ہے اور اسے جنوبی ایشیا کا جواہرات کا دارلحکومت تصور کیا جاتا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*