آئی ایس پی آر کے مقبول ڈرامے ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والے اداکار عدنان صمد خان کا کہنا ہے کہ دیہات سے ہونے کا مطلب یہ نہیں پڑھا لکھا نہیں ہوں۔
انسٹاگرام پر اداکار عدنان صمد خان سے سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ میں نے سنا تھا آپ دیہاتی
سوال کے جواب میں اداکار عدنان صمد نے لکھا کہ بھائی میرے دیہاتی اور ان پڑھ ہونے میں بہت فرق ہے،دیہات سے ہوں لیکن اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ پڑھا لکھا نہیں ہوں، اپنی بنیادوں کو کبھی نہ بھولیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان صمد خان کا تعلق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کی بستی ضلعی گاڈی جنوبی سے ہے، انہوں نے ایف ایس سی تک کی تعلیم کے بعد ناپا سے پرفارمنگ آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔