بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / خوفناک سانپ شہری کی ٹانگوں میں لپٹ گیا

خوفناک سانپ شہری کی ٹانگوں میں لپٹ گیا

بھارت میں ایک شہری کی ٹانگوں سے سانپ لپٹ گیا جسے اس نے دوسرے شخص کی مدد سے ہٹا کر مارڈالا

۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لمبا سانپ شہری کی ٹانگوں سے لپٹا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بتایا جارہا ہےکہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اچانک ایک بڑا سا سانپ ان کی ٹانگوں سے لپٹ گیا تاہم شہری نے گھبرانے کے بجائے سانپ کا منہ ہاتھوں سے دبوچ لیا۔

بعد ازاں شہری نے سانپ کی گردن مروڑتے ہوئے اسے مارنے کی کوشش کی لیکن کوشش ناکام ہونے پر اسے زمین پر پھینک کر ڈنڈوں سے مار دیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*