بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / خاتون کی بوائے فرینڈ کو کار تلے؟ ویڈیو وائرل

خاتون کی بوائے فرینڈ کو کار تلے؟ ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکا میں ایک خاتون نے بوائے فرینڈ کو جھگڑے کے بعد کار تلے روندنے کی بار بار کوشش کی اور ناکامی ہر دونوں گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

العربیہ اردو کے مطابق امریکا میں کار میں موجود گرل اور بوائے فرینڈ کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا۔ خاتون نے اپنے دوست کو پہلے کار تلے روندنے کی بارہا کوشش کی تاہم وہ کار تو تباہ کروا بیٹھی لیکن دوست کو نشانہ نہ بناسکیں جس پر مزید غصے میں آکر دوست کو زدوکوب کیا۔

خاتون اور ان کے دوست درمیان جھگڑے کی ویڈیو سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگئی اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا کار کی ڈگی میں سے سامان نکال کر سڑک پر پھینک رہا ہے۔

سامان پھینکنے پر خاتون غصے میں آگئیں اور کار کو ریورس کرنے لگیں لیکن بوائے فرینڈ بچ گیا۔ اس کے بعد گرل فرینڈ نے 3 بار اپنے دوست کو کار تلے روندنے کی کوشش کی اور اس دوران کار دیوار سے بھی ٹکرائی۔

گرل فرینڈ نے اپنے دوست کو نشانہ بنانے کی کوشش میں کار دیوار سے ٹکرادی جس سے کار کو شدید نقصان پہنچا جس پر خاتون کار سے باہر آگئیں اور اپنے دوست کو تعاقب کر کے پکڑ لیا۔ دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*