بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / حرا مانی کس کی وجہ سے ہیروئن بنیں؟

حرا مانی کس کی وجہ سے ہیروئن بنیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو کئی ہٹ پراجیکٹس دینے والی حرا مانی نے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ آج کس کی وجہ سے ہیروئن ہیں۔

اداکارہ نے ہدایتکار دانش نواز کی سالگرہ کے موقع پر ان کیلئے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

حرا نے لکھا کہ آج اس دن دنیا میں کمال کا انسان آیا تھا جس کی وجہ سے آج میں ہیروئن ہوں، ’سن یارا‘ ایک ایسا پراجیکٹ تھا جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی، شکریہ دانش بھائی۔

حرا کی پوسٹ پر دانش نواز نے ردعمل میں کہا کہ آپ خود ایک کمال انسان اور اداکارہ ہیں، مجھے آپ کے سین شوٹ کرنے میں زندگی نظر آتی ہے۔ خوش رہیں۔

واضح رہےکہ 2017 میں نجی ٹی وی سے نشر کیے جانیوالا ڈرامہ سن یارا اداکارہ حرا مانی کی وجہ شہرت ثابت ہوا جس کی ہدایتکاری دانش نواز نے کی تھی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*