بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / تین فٹ بال اسٹیڈیمز سے بڑا کروز شپ جدہ سے سفر پر روانہ

تین فٹ بال اسٹیڈیمز سے بڑا کروز شپ جدہ سے سفر پر روانہ

ریاض: تین فٹ بال اسٹیڈیم سے وسیع (MSC Bellissima) نامی کروز شپ پہلی مرتبہ علاقائی پانیوں کے سفرپر روانہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 315 میٹر طویل کروز شپ میں ساڑھے چار ہزار مسافروں کی گنجائش ہے جس میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے سوئمنگ پولز، جم، ریسٹورنٹس، کیفے اور بال رومز بھی موجود ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کروز شپ جدہ سے پہلے اردن کی جانب روانہ ہوا ہے جس کے بعد مصر تک سفر کرے گا جب کہ سفر پر روانگی سےقبل شپ کا عملہ 14 دن تک قرنطینہ میں رہا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*