بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / ’بھارت کو کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی یاد دہانی کروائیں گے‘

’بھارت کو کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی یاد دہانی کروائیں گے‘

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری کی یاد دہانی کروائیں گے۔

بھارت آج سے ایک مہینےکے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔

اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ انگریزی حروف تہجی کے حساب سے ہر رکن ملک سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری ایک ماہ کے لیے سنبھالتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر سلامتی کونسل اجلاس کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کا پابند ہوتا ہے، سلامتی کونسل کے صدرکی ذمہ داری اجلاس کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری یاد کروائیں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے امید ظاہر کی کہ بھارت سلامتی کونسل کی صدارت کے لیے قواعد اور اقدار کی پاسداری اور احترام کرے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*