بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / بوسٹر ڈوز مہم: اسرائیلی صدر اور اہلیہ نے کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوالی

بوسٹر ڈوز مہم: اسرائیلی صدر اور اہلیہ نے کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوالی

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ اور ان کی اہلیہ مشل نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت کے لیے امریکی ویکسین فائزر کی تیسری ڈوز لگوالی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے اسرائیلی شہریوں کے لیے کورونا کی بوسٹر ڈوز مہم ( "booster” jab campaign) کے اعلان کے ایک دن بعد اسرائیلی صدر نے اہلیہ سمیت کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوائی۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بیننٹ کی جانب سے گزشتہ روز 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے تیسری ڈوز والی دنیا کی پہلی ویکسی نیشن مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایک پریس کانفرنس اسرائیل کے وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہم اسرائیل کے بزرگوں کے تحفظ کے لیے کورونا کی تیسری ویکسی نیشن مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*