بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / این سی او سی کی سندھ میں وفاقی دفاتر میں عملے کی تعداد کم سے کم کرنے کی ہدایت

این سی او سی کی سندھ میں وفاقی دفاتر میں عملے کی تعداد کم سے کم کرنے کی ہدایت

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن کے حکومت سندھ کے فیصلے کی تائید کردی۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ نے 31 جولائی سے 8 اگست تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کیا ہے، نوٹیفکیشن میں استثنیٰ کے حامل کچھ سیکٹرز ایس او پیز کے مطابق کام کریں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن پہلے سے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں وفاقی دفاتر میں عملے کی تعداد کو کم سے کم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور متعلقہ سروسز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*