بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / اگر جولائی میں دھند نہ چھائی تو آزادکشمیر میں الیکشن ن ليگ جیتےگی، مریم نواز

اگر جولائی میں دھند نہ چھائی تو آزادکشمیر میں الیکشن ن ليگ جیتےگی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ اگر جولائی کے مہینے میں دھند نہ چھائی تو آزاد کشمیر میں الیکشن ن ليگ جیتے گی۔

آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب وہ پرانی جماعت نہیں رہی، اگرالیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو عمران خان کابہت بڑا نقصان ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر جولائی کے مہینے میں دھند نہ چھائی تو الیکشن ن ليگ جیتے گی،مخالفین کے سارے جلسے ملا کر بھی ن لیگ کے ایک جلسےکا مقابلہ نہیں کر سکے، پچھلےالیکشن میں 2 سیٹیں لینے والو ! یادرکھو الیکشن چوری کیا تو عوام نہیں چھوڑیں گے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے،سازش کےذریعےعوام کی کرسی سےہٹایا، لیکن نواز شریف آج بھی عوام کی عدالت میں جیت گیا ہے، نواز شریف کو ہرانےکے لیے آپ الیکشن چوری کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 73سال میں کبھی پیٹرول کی قیمت 118روپےنہیں ہوئی، یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی قیمت 170سے بڑھ کر260 روپےہوگئی ہے، عمران خان کی نالائقی اورکرپشن کی وجہ سےمنہگائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی، کشمیریوں نے وفاقی وزیرکاانڈوں سےاستقبال کیا، جب کشمیرکامقدمہ ہارکرآئیں گےتوکیاکشمیری آپ کا استقبال ہارسےکریں گے؟

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*