بنیادی صفحہ / اہم خبریں / آج کے دن ایک پر ایک فری، مگر کیوں؟

آج کے دن ایک پر ایک فری، مگر کیوں؟


آج دنیا بھر میں ورلڈ سینڈوچ ڈے منایا جارہا ہے اور اگر آپ بھی اس دن کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں تو اس مزیدار آفر سے فائدہ حاصل کریں۔

مزیدار سینڈوچ بنانے والا برینڈ سب وے ورلڈ سینڈوچ ڈے پر ایک سینڈوچ خریدنے پر دوسرا بالکل مفت دے رہے ہیں۔

ہر سال ورلڈ سینڈوچ ڈے 3 نومبر کو منایا جاتا ہے، اس حوالے سے متعدد ریسٹورنٹس میں دلچسپ آفرز دی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈا سلاد سینڈوچ کھانا پسند کریں گے؟

اگر اس دن کی تاریخ پر ایک نظر ڈالیں تو کیا آپ جانتے ہیں کہ برطانیہ میں سینڈوچ نام کا ایک شہر موجود ہے؟

17ویں صدی میں یہاں کے چھوتے ارل کا لقب حاصل کرنے والے جون مانٹیگو کو پتے کھیلنے کا بےحد شوق تھا۔

ایک روز انہوں نے اپنے کھانے کو ڈبل روٹی کے دو ٹکڑوں کے درمیان رکھ کر پیش کرنے کا حکم دیا، تاکہ کھانے سے ان کے ہاتھ چکنے نہ ہوں اور ان کے پتے نہ خراب ہوجائیں، جبکہ اسے کھانے کے لیے انہیں کاٹے یا چمچ کی ضرورت نہ پڑے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*