بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں سکون سے بیٹھا ہوا بچہ ، ویڈیو وائر ل

اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں سکون سے بیٹھا ہوا بچہ ، ویڈیو وائر ل

بھارت میں اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھے ایک چھوٹے بچے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے 7 سے 9 سال کا بچہ آگ پر رکھی بڑی کڑاہی میں اُبلتے ہوئے پانی میں ہاتھ جوڑ کر سکون سے بیٹھا ہوا ہے جبکہ اس کے ارد گرد کافی لوگ جمع ہیں۔

اس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہی ہے اور اب تک 25 لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

تاہم بہت سے صارفین نے اسے جعلی قرار دیا اور کہا کہ یہ چال بہت پرانی ہے اور کئی سال پہلے جادوگر اس کو استعمال کر چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ لوگ معصوم لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ لوگوں یہ صرف ایک چال ہے،پانی میں بلبلے ہوا سے چھپے ہوئے پائپ سے آرہے ہیں ،آپ لوگ آگ سے نکلنے والا دھواں دیکھیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*