
اولڈ سٹی اتھارٹی کی غفلت نے شاہی قلعہ کی تاریخی حیثیت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ، قلعہ کو بارشوں سے پہنچنے والے نقصان پر عام پینٹ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب نے صوبائی سیکریٹری سیاحت کو رپورٹ بھیج دی ، رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اولڈ سٹی حکام نے محکمہ آثار قدیمہ سے اجازت نہیں لی ۔ سابق ڈائریکٹر آرکیالوجی کا کہناتھا کہ قلعے میں رنگ سے تاریخی ورثے کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ۔
عام پینٹ کے باعث شاہی قلعہ کو یونیسکو ہیرٹیج لسٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے ،آثار قدیمہ قوانین نظر انداز کیے گئے ، قدیمی عمارت کو نقصان پہنچانے والا رنگ کر دیا گیا ، دلان جہانگیر چوک پر رنگ کرنا آثار قدیمہ اور یونیسکو گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے ، لاہور قلعے کے اس حصے کی اصل عمارت کا رنگ ہمیشہ کیلئے ضائع ہو گیاہے ۔