انٹر سکولز اینڈ کالجز گیمزکے ہاکی کے فائنل میں کوئین میری سکول کی ٹیم نے کریسنٹ ماڈل سکول شادمان کو ایک گول سے شکست دے دی ، فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے مقابلوں سے انسان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، سپورٹس زندگی میں نظم و ضبط لاتی ہے، خواتین کا سپورٹس میں مستقبل روشن ہے، انٹر سکولز اینڈ کالجز گیمز سے نوجوانوں کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں گی۔