بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / امریکی انخلا کے بعد کابل ائیر پورٹ کا کنٹرول بھی طالبان نے سنبھال لیا

امریکی انخلا کے بعد کابل ائیر پورٹ کا کنٹرول بھی طالبان نے سنبھال لیا

امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان نےکابل ائیرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیاہے۔

جیو نیوز امریکی انخلا کے بعد پہلی بار کابل ائیرپورٹ کے اندر کے مناظر سامنے لے آیا ہے، اسکرین پر دکھائے جانے والے مناظر میں فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر، بکتر بند گاڑیاں اور جابجا بکھرا فوجی سازو سامان دیکھا جاسکتا ہے۔

ہینگر، ٹارمک اور ائیرپورٹ کے مختلف حصوں سے جیونیوز کی ٹیم کی خصوصی کوریج کا سلسلہ جاری ہے۔ مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حامد کرزئی ائیرپورٹ امریکی فوج کے بے ہنگم اور جلد باز انخلا کی تصویر پیش کر رہا ہے، افغانستان چھوڑنے سے پہلے امریکی فوج نے بیشتر سامان ناکارہ بنا دیا ہے۔

جیو نیوز کی خصوصی کوریج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان نے ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہاں نماز بھی ادا کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات امریکا نے افغانستان سے اپنا فوجی انخلا ڈیڈ لائن سے قبل ہی مکمل کرلیا ہے اور وہاں موجود آخری امریکی فوجی بھی رات 12 بجے سے پہلے ہی کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئےہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*