بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب

افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب

افغانستان میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کااعلان سلامتی کونسل میں بھارتی مستقل مندوب ٹی ایس تری مورتی نے کیا۔

رواں ماہ کیلئے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت دی گئی ہے۔

سلامتی کونسل کا اجلاس افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*