Pic15-084
LAHORE: Sep15- Students wearing face masks to prevent the spread of coronavirus, attend a class at a school in provincial capital. Pakistani officials welcomed millions of children back to school following educational institutions reopened on Tuesday in the country amid a steady decline in coronavirus deaths and infections. ONLINE PHOTO by Rana Sajid
اسلام آباد میں کورونا کیسز والے 10 تعلیمی ادارے بندکرنےکے احکامات جاری
مصنف: admin
زمرہ: آج کے کالمز, اہم خبریں, پاکستان, تصاویر اور مناظر, تعلیم, ٹیکنالوجی, حیدرآباد, دلچسپ و عجیب, دنیا, سائنس و ٹیکنالوجی, سندھ, سیاست, شوبز, صحت, فیچر کالمز, کاروبار, کووِڈ 19, ملٹی میڈیا, ویڈیوز
جنوری 17, 2022
98 نظارے
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ تین دن کے اندر 10 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 28 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک روز میں 8 تعلیمی اداروں میں کورونا کے 22 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے ۔
گزشتہ روز بھی دو سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 6 کیس رپورٹ ہوئے تھے، اسلام آباد میں مجموعی طور پر گزشتہ تین دن کے اندر 10 سرکاری تعلیمی اداروں کورونا کے 28 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
2021 breacking news corona coronavirus covid19 Government Government of Pakistan government of sindh news pakistan sindh today vop vopnews 2022-01-17