بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / اداکارہ مریم نفیس پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعے پر پھٹ پڑیں

اداکارہ مریم نفیس پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعے پر پھٹ پڑیں

اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ میں ہونے والی بدنظمی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں ہونے والی تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکاروں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیاستدانوں کو جانوروں اور جوکروں سے بھی بدتر کہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نفیس نے کہا کہ جو کتابیں اچھال اچھال کر پھینکی جارہی تھیں ان پر پاکستان لکھا تھا۔

انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ایک ہولناک قوم ہیں جو آپ کے دیے ہوئے تحفے (پاکستان) کو یوں برباد کررہے ہیں’۔

اداکارہ نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ ممبران کو جوکروں اور جانوروں سے بدتر قرار دیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*