
مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں تین ملزمان نے ذہنی معذور شخص کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور اسے ہزاروں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان بھی لوٹ کرفرار ہوگئے۔
زیادتی کا نشانہ بننے والے شخص کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر معذور ہے،وقوعہ کے روز وہ رکشہ پر سوار تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے دوساتھی پنجاب یونیورسٹی کے قریب اسے زبردستی فصلوں میں لے گئے اور باری باری زیادتی کا نشانہ بناڈالا،واقعہ کے بعد ملزمان نے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔
