بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / لاہور: میڈیکل کالج سے ملنے والی جواں سالہ لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی

لاہور: میڈیکل کالج سے ملنے والی جواں سالہ لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی

لاہور: نواب ٹاؤن میں واقع نجی میڈیکل کالج سے ملنے والی جواں سالہ لڑکی کی لاش کی شناخت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم لڑکی لاش میڈیکل یونیورسٹی کے احاطے سے ملی جسے دو نامعلوم لڑکے اسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ گئے تھے۔

اسپتال انظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی جس کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی۔

لڑکی گجرات سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے اپنی ڈگری لینے آئی تھی اور وہاں سے کسی کے ساتھ رائیونڈ روڈ پر واقع نجی میڈیکل یونیورسٹی آئی جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جب کہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*