بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو بھائی ہلاک

شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو بھائی ہلاک

شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے دونوں آپس میں سگے بھائی تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پرویز اور جنید احمد ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس میں زیر حراست تھے، گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے انہیں چھڑوا لیا تھا۔

ڈی پی او مبشر میکن نے ملزمان کے فرار ہونے پر ایک سب انسپکٹر اور 4 کانسٹیبلوں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے اعوان بھٹیاں ناکے پر پولیس نے ملزمان کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

ڈی پی او مبشر میکن کے مطابق دونوں ملزمان پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*