بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کورونا: سندھ میں رواں ماہ کے 20 روز میں 90 افراد گھروں میں انتقال کرگئے

کورونا: سندھ میں رواں ماہ کے 20 روز میں 90 افراد گھروں میں انتقال کرگئے

کراچی: سندھ میں جنوری کے 20 دن میں 90 افراد کورونا سےگھروں میں انتقال کرگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گھروں میں سب سے زیادہ 10 اموات یکم جنوری کو سامنے آئیں اور سب سے کم اموات 18 جنوری کو ہوئیں جن کی تعداد 2 ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ گھروں میں کورونا سے اموات میں 95 فیصد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ رواں ماہ اب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 248 ہے جن میں سے 45 فیصد افراد گھروں میں کورونا سے انتقال کرگئے اور 158 افراد کورونا سے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق جنوری کے20 روز میں سندھ میں کورونا کی مجموعی شرح 15.76 فیصد رہی جس میں کراچی میں کورونا کی مجموعی شرح 15.76فیصد رہی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*