بریکنگ نیوز
بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی،کابینہ کاکہنا ہے کہ نوازشریف مجرم ہیں ،واپس آکر مقدمات کاسامنا کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس میں ہوا،اجلاس میں نوازشریف کے لندن میں علاج کے بجائے سیاست کرنے پر تبادلہ خیال ہوا،نوازشریف کو وطن واپس لانے کے معاملے پر کابینہ میں اتفاق ہو گیا،وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی،کابینہ کاکہنا ہے کہ نوازشریف مجرم ہیں ،واپس آکر مقدمات کاسامنا کریں،حکومتی لیگل ٹیم کو نوازشریف کو واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔

کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کیخلاف سیاسی محاذ تیز کرنے پر بھی مشاورت ہوئی ،کابینہ نے 11 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی،اجلاس میں بغیر کابینہ منظوری کے سرکاری تقرریوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ،کابینہ نے مالیاتی پالیسی بورڈز میں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں کی منظوری دے دی ،اس کے علاوہ بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف سی کی خدمات لینے کی بھی منظوری دیدی گئی ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*