بریکنگ نیوز
بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پاکستان میں کورونا کے باعث 15 لاکھ نوجوان بے روزگارہوئے،مزید 22 لاکھ نوجوان بےروزگار ہونے کاخدشہ ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان میں کورونا کے باعث 15 لاکھ نوجوان بے روزگارہوئے،مزید 22 لاکھ نوجوان بےروزگار ہونے کاخدشہ ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ کورونا وائرس نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ،3 ماہ میں 15 لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئے،6 ماہ میں مزید22 لاکھ نوجوان بے روزگار ہونے کاخدشہ ہے۔

نجی ٹی وی جی این این نے کہاہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا کے پاکستانی معیشت پر اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ،اے ڈی بی کااپنی رپورٹ میں کہناہے کہ کورونا وائرس نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ،کورونا کے باعث پاکستان میں بے روزگاری بڑھی ،3 ماہ میں 15 لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئے جبکہ6 ماہ میں مزید22 لاکھ نوجوان بے روزگار ہونے کاخدشہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ایشیا پیسفک ریجن کے ممالک کورونا وائرس کے باعث بری طرح متاثر ہوئے،کورونا سے ایشیا پیسفک ریجن ممالک میں ڈیڑھ کروڑ تک نوجوان بے روزگار ہوئے ،کورونا کے باعث آسٹریلیا میں بے روزگاری کاتناسب سے زیادہ رہا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*