بریکنگ نیوز
بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پی ٹی آئی حکومت میں قومی اسمبلی کادوسراپارلیمانی سال مکمل،ایوان میں کیا ہوتا رہا ،کون کتنی بار اجلاس میں شریک ہوا،تفصیلات جانیے

پی ٹی آئی حکومت میں قومی اسمبلی کادوسراپارلیمانی سال مکمل،ایوان میں کیا ہوتا رہا ،کون کتنی بار اجلاس میں شریک ہوا،تفصیلات جانیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )حکومت میں قومی اسمبلی کادوسراپارلیمانی سال مکمل ہو گیا،ایوان مچھلی منڈی بنتا رہا،سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ،احتجاج،شور شرابہ عروج پر رہا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق قومی اسمبلی کاکئی بار کورم ٹوٹنے پر اجلاس ملتوی کرناپڑا،تین بڑی جماعتوں کے سربراہان کی ایوان میں حاضری انتہائی کم رہی ۔

قواعدکے مطابق 130 دن کے پارلیمانی سال میں اضافی 3دن ہی کارروائی چل سکی ،دوسرے پارلیمانی سال میں 3 مشترکہ اجلاس ہوئے، قومی اسمبلی میں 110 پرائیویٹ بلز اور52 حکومتی بلز پیش ہوئے،کورونا کے باوجود قومی اسمبلی نے 30 بلز منظور کئے،19 بلز صدر مملکت کے دستخط کے بعد ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے۔

وزیراعظم عمران خان پورے پارلیمانی سال میں 7 مرتبہ ایوان میں آئے،اپوزیشن لیڈز شہبازشریف3 جبکہ بلاول بھٹو زرداری 20 مرتبہ ایوان میں آئے،ایوان میں حکومتی وزراعلی محمد خان اورمرادسعید کی سب سے زیادہ حاضری رہی ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*