بریکنگ نیوز
بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / حکومت کی دو سالہ کارکردگی بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین ہے،مریم اورنگزیب

حکومت کی دو سالہ کارکردگی بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین ہے،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین ہے،کرپٹ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی 2 سال کی کارکردگی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دو سال سے ملک پر نااہل ترین حکمران مسلط ہیں ،دو سال پاکستان اور عوام کے لیے قیامت بن کر گزرے ہیں ،حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اور افلاس دی۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں جو بھی بولے گا اس پر نیب مسلط کر دیاجاتا ہے،پی ٹی آئی حکومت میں آٹے اورچینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی 55سے 100 روپے کلو چلی گئی،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،دو سال میں تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ اسد عمر نے کہاتھا عوام کی چیخیں نکلیں گی اوروہ سچ ثابت ہوئیں،شکرہے عمران خان نے آج عوام کو اپنی کارکردگی پر”2 منٹ خاموشی“کانہیں کہا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*