بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / ایم ایل ون منصوبے سے روزگارکے مواقع پیدا ،عوام کو سفر اور مال برداری کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ،وزیراعظم عمران خان

ایم ایل ون منصوبے سے روزگارکے مواقع پیدا ،عوام کو سفر اور مال برداری کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے، ایم ایل ون منصوبے سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے،ایم ایل ون منصوبے سے عوام کو سفر اور مال برداری کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے،ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا ،ایم ایل ون منصوبے سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے،منصوبے سے عوام کو سفر اور مال برداری کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی اولین ترجیح ہے،ایم ایل ون منصوبے سے کاروباری برادری کےلئے آسانیاں پیدا ہوں گی ،ایم ایل ون منصوبے سے سماجی و معاشی ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*