
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ مریم نوازکی سیاست پارٹی قیادت پرقبضہ کرنے کی ہے، مریم نوازاپنے چچاشہبازشریف کیخلاف تحریک چلارہی ہیں،شہبازشریف پارٹی قیادت سے گریں گے توہی مریم سیاست کرےگی۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ شہبازشریف کی بھی سیاست مریم نوازکیمپ کیخلاف ہے،شہبازشریف کی ترجیح (ن) لیگ پراپناقبضہ مستحکم کرناہے،جب تک لڑائی ختم نہیں ہوتی وہ اے پی سی میں جاکرکیاکریں گے،انہوں نے کہاکہ ن لیگ اندرونی لڑائی سے فارغ ہوگی توہی فیصلہ کرپائے گی،اپوزیشن کے پاس اس وقت کوئی سیاسی رول نہیں۔