بریکنگ نیوز
بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پاکستان میں کورونا سے مزید 28 اموات، 776 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 28 اموات، 776 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 734 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 32820 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 257 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 218 اور پنجاب میں 211 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 305,851
صحتیاب مریض: 
8555(کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے 776 کیسز  اور 28 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 593 کیسز 18 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 146 کیسز 10 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 37 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا کے مزید 593 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک روز میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ  24 گھنٹوں میں کل 4064 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 18 اموات بھی ہوئیں جو اب تک سندھ میں ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعدد 12610 ہوگئی ہے اور 218 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے  2149 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز  سامنے آئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 716 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں پیر کو کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 211 ہوگئی۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 301 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11869 تک جاپہنچی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 10 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 267 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 5، مردان میں تین، صوابی اور مالاکنڈ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 146 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5021 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1305 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں پیر کو کورونا وائرس کے 44 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے نئے کیسز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2061 ہوگئی ہے جب کہ 242 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 15 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 457 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 320 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج بروز منگل اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

آزاد کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی  جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی۔

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بتایا کہ 85 سال کے مریض کو کورونا کے باعث 8 مئی کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 86 ہے اور اب تک 64 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*