بریکنگ نیوز
بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 27474، ہلاکتیں 618 ہو گئیں

پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 27474، ہلاکتیں 618 ہو گئیں

خیبر پختون خوا میں 221، پنجاب 191، سندھ 175، بلوچستان 24، گلگت بلتستان 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس مزید 24 افراد کی جانیں نگل گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 618 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 27,474 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 19 ہزار 100 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 7,756 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا کی عالمگیر وبا: مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید چوبیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 221 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 191 اموات، سندھ میں 175 اموات، بلوچستان میں 24، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 10,471 ہو گئی، سندھ میں 9,691 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 4,327، بلوچستان میں 1,876، اسلام آباد میں 609 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 421 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 79 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 12 ہزار 982 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 70 ہزار 25 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*