بریکنگ نیوز
بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / بلوچستان میں پاک فوج پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک افسر سمیت 6 اہلکار شہید

بلوچستان میں پاک فوج پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک افسر سمیت 6 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

ملہ پاک افغان سرحد سے 14 کلو میٹر دور کیچ کے علاقے بلیدا میں کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان کے جوان دہشت گردوں کے ممکنہ روٹس کا پتہ لگانے کیلئے پیٹرولنگ ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے کہ ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم حملے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کےلانس نائیک خضر حیات، مردان کےسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*