بریکنگ نیوز
بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / ایل او سی پربھارتی اشتعال انگیزی، پاکستانی حکومت کا ردعمل بھی آگیا

ایل او سی پربھارتی اشتعال انگیزی، پاکستانی حکومت کا ردعمل بھی آگیا

کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے سینیر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیااور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے سینیر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیااور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ   بھارت 2003 کےمعاہدے کی پاسداری کرے ۔دنیا نیوز کے مطابق  بگسرسیکٹر پربھارتی فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوئےتھے۔ 

 خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔ دو مئی کو بھی بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کی گئی تھی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر حاجی پیر اور سنکھ سیکٹرز پر فائرنگ اور گولہ باری کی اس دوران  بھارتی فوج کی جانب سے خودکار ہتھیاروں، راکٹس، بھاری مارٹرز اور آرٹلری کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ رات سے دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خواجہ بانڈی گاؤں کی خاتون شدید زخمی ہوئیں جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

واضح رہے اس سے  قبل بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوجی چوکیوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا لانس نائیک اور دو خواتین شہید ہو گئی تھیں۔

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کی فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا بھاری جانی مالی نقصان ہوا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*