بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / سول اسپتال حیدرآباد/ جام شورو میں 80 بیڈ کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم

سول اسپتال حیدرآباد/ جام شورو میں 80 بیڈ کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم

حیدرآباد
لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے دیہی سندھ کا پہلا 20 بیڈیڈ جدید وینٹیلیٹرز سے آراستہ آئی سی یو اور 20 بیڈ کا ہائی ڈپیڈنسی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ جام شورو ہاسپیٹل میں 15 بیڈیڈ جدید آئی سی یو اور 25 بیڈیڈ ہائی ڈپیڈنسی یونٹس کی تیاری شروع کردی گئی ہے.
لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو کے مطابق صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو کی ہدایات پر کورونا وائرس کے بڑہتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ کا جدید آئی سی یو قائم کیا گیا ہے اور اس آئی سی یو کے قیام میں سابق ڈائریکٹر ایڈمن کا اہم کردار ہے جنہوں نے اسپتال کو جدید آلات سے لیس کیا جسکی بدولت دنیا بھر میں وینٹیلیٹرز کی قلت کے باوجود سول اسپتال حیدرآباد میں موجودہ جدید ہنگامی آئی سی یو کا قیام ممکن ہو سکا ہے.

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*