بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / ملک میں کورونا سے مزید 11 اموات، ہلاکتیں 248 ہوگئیں، مجموعی کیسز 11736تک پہنچ گئے آج ملک بھر سے کورونا کے 591 کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں

ملک میں کورونا سے مزید 11 اموات، ہلاکتیں 248 ہوگئیں، مجموعی کیسز 11736تک پہنچ گئے آج ملک بھر سے کورونا کے 591 کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 248 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11736 تک جا  پہنچی ہے۔

248 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 89 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں 75 ، پنجاب میں 68 ، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

کُل ٹیسٹ: 131،365
صحتیاب مریض: 2527 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا وائرس کے 591 کیسز سامنے آئے اور 11 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں جن میں سے سندھ میں 274 کیسز 2 ہلاکتیں، پنجاب 84 کیسز 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 167 کیسز اور 4 ہلاکتیں، بلوچستان 49 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 10 کیس اور گلگت بلتستان سے 7 نئے کیسز سامنے آئے۔

پنجاب

پنجاب میں آج کورونا وائرس کےمزید 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 4851 اور اموات 68 ہوگئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق 768 زائرین سینٹرز، 1915 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور  2082 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ترجمان نے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 925 ہوگئی ہے۔

سندھ

صوبے میں آج بروز جمعہ کورونا کے مزید 274 کیسز  اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

سندھ میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 3945 ہوگئی ہے جب کہ 75 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ  نے بتایا کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 772 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 214 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں جمعہ کو کورونا کے 49 کیسز سامنے آئے جبکہ 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 656 اور ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعے کو  167 نئے کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد

صوبے میں اموات کی تعداد 89 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1708 ہوگئے ہیں

خیبرپختونخوا میں اب تک 477 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں جمعے کو  7 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 307 ہوگئی جب کہ اب تک 213 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*