بریکنگ نیوز
بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

ملک کے کسی حصے سے ماہ مبارک کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کر دی، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا: مفتی منیب الرحمان

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کے کسی حصے سے ماہ مبارک کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کر دی، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے شرکت کی۔ جبکہ اجلاس کے دوران ملک کی تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی بذریعہ آن لائن شریک ہوئے۔ اس دوران ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*