بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / دعوت اسلامی کی جانب سے مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری

دعوت اسلامی کی جانب سے مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری

دعوت اسلامی کی جانب سے مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری

دعوت اسلامی حیدرآباد زون کے نگران حاجی محمد ایازرضا عطاری نے کہا ہے کہ مشکل وقت اور مشکل حالات میں پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا سعادت مندوں کا حصہ ہے، امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری کے فرمان کے مطابق حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں پریشان حال غریب لوگوں میں خشک راشن کے ساتھ ساتھ کھانا تیار کر کے تقسیم کرنے اور نقد رقم تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیضان مدینہ حیدرآباد میں دعوت اسلامی کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد ایازرضا عطاری نے مزید کہاکہ الحمد ا للہ عزوجل اس وقت حیدرآباد فیضان مدینہ میں غریب لوگوں کے لئے راشن کی پیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور حیدرآ باد میں اب تک 20 ہزار گھرانوں میں خشک راشن اور20ہزار گھرانوں میں کیش رقم سمیت روزانہ 8 ہزار افراد میں کھانا تیار کرکے تقسیم کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد زون میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور گھرگھرجاکر راشن تقسیم کرنے کے ساتھ پکا ہوا کھانا بھی پیش کررہے ہیں۔ملک بھر میں اس وقت دعوت اسلامی 250 لاکھ سے زائد مستحق گھروں میں راشن تقسیم کرچکی ہے اور اسکے علاوہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے اب تک 131 شہروں میں بلڈ کیمپ لگ چکے ہیں جس میں 11 ہزار سے زائد خون کے عطیات عاشقان رسول جمع کروا چکے ہیں

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*